لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 2021 میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ وہاب ریاض نے بھی ٹی 20 میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں۔ محمد رضوان نے گزشتہ روز 65 رنز کی اننگز کھیلی اور 1000 نیشنل ٹی ٹونٹی رنز بھی مکمل کیے۔محمد رضوان نے اس سال اب تک سب زیادہ 1317 ٹی ٹونٹی رنز بنائے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس 1263 رنز بناکر دوسرے ، انگلینڈ کے لیام لونگسٹن 1238 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹی ٹونٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے۔
ٹی ٹونٹی : محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر‘وہاب ریاض کی 350وکٹیں مکمل
Sep 24, 2021