کاؤنٹی پلیئرز نے ہم سے بہت کچھ سیکھاہے : جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کاؤنٹی پلیئرز نے مجھ سے اور عمران بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ عمران خان نے قومی ٹیم اور پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کر کے اچھا قدم اٹھایا، ایسے مواقع پر ہمیں کھلاڑیوں کو اپنے تجربات بتانے چاہیں تاکہ اْن کی حوصلہ افزائی ہو۔وزیراعظم کو کوچ کو بلا کر اپنے تجربات شیئر کرنے چاہیے تھے، اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا اور ٹیم ایک نئی قوت کے ساتھ سامنے آسکتی ہے۔میں جب کوچ تھا تو کھلاڑیوں کو وہی چیز بتاتا تھا، جس کا بطور کھلاڑی ہم نے سامنا کیا، میں نے ایک ایک گھنٹے لڑکوں کو کھلایا تھا، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت بہتر ہوگئی تھی۔ رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی سے فرق تو پڑیگا، نیشنل ٹی ٹونٹی سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی بہتر ہوگی، نئی ٹیمیں اور کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ اب لوگ کرکٹ سے محظوظ ہوتے ہیں، کرکٹ کو کرکٹ کے طریقے سے اوپر لایا جاتا ہے، پی ایس ایل میں جب تجربہ کار کھلاڑی پاکستان آئے تو ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...