کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے آسان کام آرڈر کرنا ہے اور سب سے مشکل کام اس پر عملدرآمد ہے، بحیثیت قوم ہماری سطحی سطح پر سوچتے ہیں ہم بہتر سے بہتر پالیسی بنا لیں تو عملدرآمد میں بہت سی رکاوٹیں پیش آتی ہیں، 21 ویں ترمیم کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی، یہ بات انہوں نے انٹر پارلیمنٹری ایکسچینج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کئی پالیمنٹرینز کو زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہوتا اپنی 6 سالہ سیاسی زندگی میں حکم دینا سب سے آسان کام لگا، اس حکم پر عمل کیسے ہوگا بنیادی مسئلہ یہ ہے لیکن ہم سب یہ نہیں سوچتے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے سیاستدانوں نے ہی نکالا ہے، اگر پارلیمنٹرینز موثر قانون سازی کریں تو مجھے یقین ہے کہ حکومتیں عملدرآمد کرائیں گی، ہم اچھی پالیسیاں بناتے ہیں لیکن جب عملدرآمد کا وقت آتا ہے تو اس میں مسائل پیش آتے ہیں اور پالیسیوں سے اختلافات رکھنے والے افرادعدالت یا پھر میڈیاکا سہارالے لیتے ہیں جس کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈی او ہمیشہ ایسے اہم ایشوز فوکس کرتا ہے جو سیاسی نہیں بلکہ ریاست کے لئے بڑے اہم ہوتے ہیں، ایس ایس ڈی او کی اس حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔
مرتضیٰ وہاب
ساستدانوں نے ہی ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالامرتضیٰ وہاب
Sep 24, 2021