میہڑ (نامہ نگار)بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے پر قائم گاوں کولاچی میں لڑکی کے رشتے کے تنازعے پر مسلح ملزمان نے گہر پر حملہ اور فائرنگ کردی ،رکشہ میں بیٹھا ہوا رکشہ ڈرائیور نوجوان عبدالوحید جانوری قتل ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے فریقین میں لڑکی کے رشتے پر ایک سال قبل جرگہ بھی ہواتھا ، لیکن ملزمان نے تیش میں آکر گولیاں مار کر نوجوان وحید جانوری کو شدید زخمی کردیا جسے میہڑ کے بعد لاڑکانہ اسپتال لے جایا جا رہا تھا تو زخموں کے تاب نالاکر دم توڑ گیا ۔ مقتول کے ورثاء نے لاش سمیت کولاچی اسٹاپ انڈس ہائی وے پر 2 گھنٹے تک دھرنا دیکر کراچی اور حیدر آباد کی طرف آنے جانے والی ٹریک معطل کردی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزمان نے حملہ اور فائرنگ موجود 2 پولیس اہلکاروں نے کوئی بہی مزاحمت نہیں کی اور ملزمان آسانی سے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر بعد میں ڈی ایس پی میہڑ محمد یونس رودنانی اور ایس ایچ او میہڑ محمد قابل بہیو نے پہنچ کر ان کو خاطری کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا ،میہڑ تہانے پر مقتول کے بہائی دیدار جانوری کی مدعیت میں 6 ملزمان کیکلاف مقدمہ داخل کیا ہے جبکہ میہڑ پولیس 3 ملزمان اکبر کھوسو ، سجاد کھوسو اور اسلم کہوسو کو گرفتار کرلیا ہے ۔
میہڑ ‘ مسلح ملزمان کا حملہ، فائرنگ ، رکشہ ڈرائیور قتل ،3 ملزمان گرفتار
Sep 24, 2021