کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، راولپنڈی میں 3ہو ٹل  سر بمہر، 15 ہزار جر مانہ

Sep 24, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین ہوٹلوں کو سر بمہر کر دیا اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیااورہوٹلوں کے اندر سماجی فاصلہ پر عملدرآمد اور عملہ کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کا بھی جائزہ لیا پولیس کی نفری بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر نے سر بمہر کئے گے ہوٹلوں پر اپنے دستخط اور سرکاری مہر بھی ثبت کی۔

مزیدخبریں