نو پارکنگ اور تجاوزات،  راجہ بازارکے مختلف مقامات پرکریک ڈائون

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سیکٹرنے اپنی نگرانی میںاپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ مل کر راجہ بازارکے مختلف مقامات پر نو پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا۔راجہ بازار اور اس کے ملحقہ جگہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات اور نو پارکنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ذبیح الحسن نے اپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ ملکر راجہ بازار کے مختلف مقامات جن میں سٹی صدر روڈ، امپیریل مارکیٹ،اقبال روڈ ،گنج منڈی روڈاور باڑا مارکیٹ کے علاوہ مختلف مقامات پر تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے51گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 3ریڑھیوں کو قبضے میں لیا اوردرجنوں ٹھیلوں کو ختم کیا۔

ای پیپر دی نیشن