حکومتی نااہلی پنکھا سازی بھی بحران کا شکار: شفاقت چودھری

گگومنڈی(نامہ نگار)حکومتی نااہلی کے سبب کسانوں کیساتھ پنکھا سازی بھی بحران کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر کسان اتحاد تحصیل بورے والا شفاقت چوہدری نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانولہ اور گجرات کی پنکھاسازی کی صنعت کو تاریخ ساز بحران کا سامنا ہے۔چین کو پاکستان سے خام مال کی صورت میں ایلومینیئم کی بے دریغ برآمد کی جارہی ہے جس سے پنکھاسازی کی فیکٹریاں بند ہوتی جارہی ہیں۔حکومت کو چاہیئے چین کو پاکستانی ایلومینیئم کی سستے داموں فروخت پر جلد ازجلد پابندی عائد کرکے قیمتی ملکی صنعت کو تباہی سے بچائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...