کوٹ ادو(خبر نگار) محکمہ صحت مظفر گڑھ کی غفلت و عدم توجہی اور غیرذمہ داری کے باعث تحصیل کوٹ ادو میں قائم ویکسین سنٹروں پر بدانتظامی انتہا کو پہنچ چکی ہے، دائرہ دین پناہ کے ویکسین سنٹر پر کئی روز سے سرنجیں ختم ہو چکی ہیںویکسین سنٹر کا عملہ سرنجیں نہ ہو نے کاجواز بنا کر لوگوں کو ویکسین نہیں لگا رہا،عوام سرنجوں کی عدم دستیابی کے باعث بغیر ویکسین کروائے واپس لوٹ رہے ہیںدوسری ویکسین سنٹر کے عملہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر ویکسین لگوانی ہے تو 10روپے کی سرنج ہمراہ لائیں جس کی وجہ سے لوگ سرنج ساتھ لے جانے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔