معروف پاکستانی اداکار طلعت اقبال طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماضی کے سینیئر اور معروف پاکستانی فنکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکہ میں ہوا ہے۔اہل خانہ کے مطابق طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے اور بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر تھے۔طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے بتایا تھا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا تھا تاہم کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔
خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے۔طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمٰن میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔