کراچی میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،شہباز شریف

Sep 24, 2021 | 14:53

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عروس البلاد کراچی میں شہری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔بنیادی شہری مسائل، فراہمی ونکاسی آب سے لے کر سڑکوں اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی اصلاح درکار ہے۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیب بھرنے والے شہر میں رہنے والوں کی زندگی کبھی بجلی اور کبھی سیلاب سے متاثر ہوتی ہے۔ کراچی اور اس کے رہنے والوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اجتماعی اور اتفاق رائے کی سوچ اپنانا ہوگی۔ پارٹی کی کراچی کی تنظیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ 

مزیدخبریں