تیس ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا.ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا، معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے ویکسی نیشن کروانا لازمی ہے ، پہلی ڈوز لگوانے کے28 دن بعد بلاتاخیر دوسری ڈوز لگوائیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل ہے لیکن اب ہمیں اس وبا کے ساتھ جینے کا طریقہ سکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین لگوا کر ہی ہم خود اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی ۔ملک بھرمیں کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کی ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس لئے ہروہ شخص جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ اپنے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم معمول کی زندگی کی طرف واپس جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن