برطانوی رکن پارلیمنٹ کا بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہارتشویش

Sep 24, 2021 | 18:07

ویب ڈیسک

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر بھارت میں ہونے والے مظالم کی جانب اقوام متحدہ کی توجہ دلائیں گے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد آسام سے قابض فورسز کے مسلمانوں پر مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔وفاقی وزیر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھاری سیکورٹی فورسز کے مظالم سے متعلق بحث میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا۔اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ RACHEL HOPKINS نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ امن اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں