وزیر خارجہ کی  انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات، اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

Sep 24, 2021 | 21:14

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کی ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال ہواجبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا اس موقع پر  مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ، سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور  باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے،وزیر خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا،انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کابل سے، انڈونیشین سفارتی عملے کے محفوظ انخلا ء میں سہولت کی  فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلی سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیا.

مزیدخبریں