بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات شروع، نیب نے خیبر پی کے حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا  

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب خیبر پی کے نے میگا پروجیکٹ بی آر ٹی کی تحقیقات شروع  کر دیں۔ نیب نے خیبر پی کے حکومت سے بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو خط لکھ کر بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ منصوبے کی فزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کا انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دیا  جائے۔ لون، پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...