پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب خیبر پی کے نے میگا پروجیکٹ بی آر ٹی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے خیبر پی کے حکومت سے بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو خط لکھ کر بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ منصوبے کی فزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کا انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ لون، پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات شروع، نیب نے خیبر پی کے حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا
Sep 24, 2022