اقوام متحدہ کا دوہرا معیار اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ، محمود عباس 

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا دوہرا معیار ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا  رہا ہے۔ اقوام متحدہ بلاوجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے۔ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا فوراً احتساب ہوتا ہے۔ اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اپنے قیام سے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کئے۔ فلسطین کے 529 علاقے تباہ کرکے قبضے کر لئے گئے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ اس مؤقف کا اصل امتحان یہ ہے کہ اسرائیل کل ہی مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔ اسرائیل آباد کاری جیسے یکطرفہ اقدامات بند کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...