اسلام آباد: تھانوں کے رجسٹر خواتین قتل کی وارداتوں کے اندراج سے بھر گئے 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے قتل کی وارداتوں سے پولیس کے ایف آئی آر رجسٹر بھرگئے۔ آئے روز کسی نہ کسی تھانے کی حدود میں خواتین کے قتل کی لرزہ واردات ہوتی ہے۔ تھانہ کوہسار کے سیکٹر ایف سیون فور میں نور مقدم کے لرزہ خیز قتل نے ہر انسان کا دل غم سے پسیج ڈالا تھا جسے ملزم ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے نہ صرف قتل کیا بلکہ سر تن سے جدا کرکے رکھ دیا۔  جمعہ کو چک شہزاد کی سٹریٹ نمبر 9 میں فارم ہاؤس نمبر 46 میں حوا کی ایک اور بیٹی کا بیدردی سے قتل ہوگیا جو اپنی شادی کے بعد گزشتہ دنوں ہی ابوظہبی سے اپنے شوہر کے گھر آئی لیکن پراسرار حالات میں زندگی کی باز ی ہار گئی۔ گزشتہ سال تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سکس میں سویڈن کی خاتون کو اس کے گھر میں گارڈ سفیر نے قتل کر دیا تھا۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پاکستان ٹائون میں شوہر نے اپنے والد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو گھر کی چوتھی منزل سے نیچے گرا کر قتل کر دیا۔ کچھ عرصہ قبل تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں کمسن لڑکی فرشتہ کو درندگی سے جلا کر قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ چاکرہ کے علاقے میں 23 اگست کو مائرہ بی بی کو جلاکر قتل کیا گیا جس کی نعش پانی کے حوض میں پھینک دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...