انٹر بنک میں ڈالر 15 روز بعد 6 پیسے سونا 850 روپے تولہ سستا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں مسلسل 15 روز تک مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے کے  آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 روز بعد کمی آئی ہے۔ امریکی کرنسی کی قدر 6 پیسے گر گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 239 روپے 65 پیسے ہو گیا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 245 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھائو 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھائو 24 ڈالر کم ہوکر 1645 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...