لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیراعظم کو مصروفیات کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ احد چیمہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
آشیانہ اقبال ریفرنس‘ شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
Sep 24, 2022