پلاٹ الاٹمنٹ کیس، نواز شریف نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کر دی  

لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت میں نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ سابق وزیر اعظم نے نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت  ریلیف مانگ لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں اور پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری کیا جائے۔ ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے، نواز شریف کیخلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...