کوئٹہ( این این آئی) سی ٹی ڈی نے خضدار میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق دہشت گرد سندھ کے شہر شہدادکوٹ سے خضدار ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے آرہے تھے اور سورگاز پہاڑی سلسلے میں انکو روکا گیا تاہم انھوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم داعش کے مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اسکی سر کی قیمت ایک ملین روپے رکی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی نینیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔