فیصل آباد: سٹیٹ بنک کے تعاون سے آسان اکائونٹ آگاہی میلہ 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تعاون سے آسان اکائونٹ آگاہی میلہ کا انعقادکیا گیاجس میں 13بینکوں نے شرکت کی۔اس موقع پروقاص کاشف باجوہ چیف منیجر سٹیٹ بنک (BSC-FSD)  نے بتایاکہ یہ آسان اکائونٹ میلہ ان عام لوگوں کیلئے ہے جن کے پاس انڈرائیڈ موبائل اور انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں لہٰذاوہ اپنے عام موبائل کے ذریعے صرف ایک کلک سے ہی متعلقہ بنک میں اپنا اکائونٹ کھلوا سکتے ہیں۔ مذکورہ آگاہی میلہ میں 13کمرشل بینکوں بشمول الائیڈ بنک'یو بی ایل بنک' مسلم کمرشل بنک'بنک الفلاح'جے ایس بنک، فینکا مائیکرو فنانس بنک،موبی لنک مائیکرو فنانس بنک،عسکری بنک،فرسٹ پے بنک،یو بنک نے شرکت کی۔ حکومت پاکستان اور سٹیٹ بنک چاہتے ہیں کہ آسان اکائونٹ کے ذریعے ایک عام ریڑھی والا بھی اپنا اکائونٹ کھول سکے۔ وہ اپنی رقوم بھی محفوظ کر سکے اوربنک کی تمام سہولیات مثلا ًموبائل کا بیلنس،بجلی گیس کے بلز، پیسے بھیجنا یا وصول کرنا اور دیگر سہولیات سے استفادہ کر سکے۔اب تو بس اپنے عام موبائل سے *2262#ملائیں اور دیئے گئے بینکس میں سے کسی بھی بنک میں اپنا موبائل اکائونٹ کھلوائیں۔ اب آپکا اکائونٹ آپکے اپنے اختیار میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن