لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ڈرون شیلنگ، آنسو گیس، لاٹھی، گولی جیسے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ عمران خان کی کال پر لبیک کہہ کر لانگ مارچ کیلئے نکلیں گے۔ لاٹھی گولی کی زبان سے بات کی گئی تو اسی وقت منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے دفتر میں آنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کیلئے صوبوں سے پولیس فورس مانگنا وفاق کی بے بسی کی علامت ہے۔ ہمارا یک نکاتی مطالبہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ عمران خان کے سنگ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوام کو مافیا سے چھٹکارا دلوا کر ہی واپس آئیں گے اور عادی مجرموں کو دوبارہ برسر اقتدار نہیں آنے دیں گے۔