لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر پی ٹی آئی رہنما پی پی 132 سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اقتدار امپورٹڈ حکومتی سیاسی جماعتوں کی سیاست کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔ عوام لوٹ مار کرنے کیلئے اقتدار میں آنے والے پی ڈی ایم ٹولے کی حقیقت دیکھ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کا عوامی سمندر اس کرپٹ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔ ملک کے معاشی سماجی حالات کو تباہی کی نہج پر پہنچانے والوں کا عوام کڑا احتساب کرینگے۔عمران خان اس وقت ملک کی سب سے مقبول شخصیت اور پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کی طاقت سے جلد اقتدار میں آکر کرپٹ اور عوام دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔