لاہور(سپیشل رپورٹر)کامیابی ایک عادت ہے اور کامیابی کا اقرار اور اس کی تحسین دائمی کامیابی اور ترقی کی بنیاد رکھتے ہیں اور یہی سپیریئر گروپ کی کہانی ہے۔ ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ (SAPS) نے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر سمیرا کو یہ ایوارڈ تعلیمی خدمات اور خود کفیل اور ترقی پسند کمیونٹیز کی ترویج کیلئے ایک انقلابی کاروباری انداز متعارف کروانے اور دیرپا سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ دریں اثنا، SPAS نے پین پیسفک سونارگاؤں، ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اس ایوارڈ کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے ہزاروں اداروں اور کروڑ ہا کروڑ کاروباری اور تعلیمی شخصیات میں سے اس ایوارڈ کے کیے ڈاکٹر سمیرا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سال اپریل کے اوائل میں سپیریئر یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 کے تحت پاکستان کی نمبر ایک نجی شعبے کی یونیورسٹی بھی قرار دیا گیا تھا۔