لاہور(خصوصی نامہ نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا اشرف گجرنے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر لاء اسلام مخالف اور اللہ تعالیٰ کے معاملات میں مداخلت ہے۔ جنس کی تبدیلی دراصل ہم جنس پرستی کابل ہے جو قرآن وسنت اور ملک کے آئین کے منافی ہے۔ ٹرانس جینڈر بل پاس کرنے والے عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔ پاکستان کو بنانے میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے۔ اسلام دشمن پاکستان سے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کیلئے مغرب کے تلوے چاٹنے والے اپنی دنیا اور آخرت خراب کررہے ہیں۔ جنسی تبدیلی کے قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس قانون کو فوری ختم کیا جائے۔ عوام ایسے بل کی حمایت کرنیوالوں کا ہر سطح پر عوام محاسبہ کرینگے۔
ٹرانس جینڈر لاء اسلام مخالف ،اللہ کے معاملات میں مداخلت : عزیز الرحمن ثانی
Sep 24, 2022