ٹیمیں ڈینگی سروئلنس کو یقینی ، ڈینگی سپرے پر فوکس کیا جائے:ڈی سی لاہور


لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور محمد علی کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور  نے کہا کہ ٹیمیں ڈینگی سروئلنس کو یقینی بنائیں اور ڈینگی سپرے پر فوکس کیا جائے۔

 انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محمد علی نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی ورکرز فیلڈ میں ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1148 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 25 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 08 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 1045 مقامات سے ان ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 مقامات سے آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ہے اور یکم جنوری سے لیکر اب تک 97183 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 86 مقامات کو سیل کیا گیا ہے اور 3336 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 920 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...