اسلام کیخلاف قانون کو سازی ،غضب الٰہی کو دعوت دینا ہے:میاں جمیل

Sep 24, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام کے خلاف قانون سازی غضب الٰہی کو دعوت دینا ہے۔ پارلیمنٹ میں موجودمذہبی جماعتیں اپناکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی اپنے فرائض اور منصب کے تقاضوں کا ادراک کرے اور اسلام مخالف قانون سازی سے باز رہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ ٹرانس جینڈرکا قانون بنا کرپارلیمنٹ اس مملکت خداداد میں کیا گل کھلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سارے وسائل جھونک دیئے ہیں۔ ایسے نازک حالات میں مذہبی قائدین پر فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اسلام اور فطرت مخالف قانون سازی اور حدودالٰہی کا مذاق اڑانے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ وطن عزیز پہلے ہی مشکلات میں گھرا ہے ایسے وقت میں رب کریم کی طرف رجوع کرنا ہی دارین میں تحفظ کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں