لاہور(نیوز رپورٹر)گوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کا معاملہ پرپیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات وسابقہ ایم پی اے فائزہ ملک کا ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین روٹی کو ترس رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی امداد چھوڑ کر وزیر اعلیٰ پنجاب گوادر میں پنجاب ہاوس بنانے جارہے ہیں۔گوادر میں سیر و تفریح کیلئے پنجاب کے عوام کے ٹیکسز کا پیسہ کسی اور صوبہ میں کیسے استعمال ہو سکتے ہیں۔پہلے تونسہ کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کو صرف تونسہ کا وزیراعلیٰ سمجھ کر وہاں اربوں روپے لگائے مگر جب تونسہ ڈوبا تو جہاں انکے اربوں روپے لگے نظر نہ آے تو اب تک وہ خود بھی منظر سے غائب ہیں۔ موجودہ وزیراعلیٰ صرف گجرات اور منڈی بہاوالدین کے سی ایم بن گئے ہیں۔ 100 فیصد ترقیاتی فنڈز صرف گجرات کیلئے وہاں پر سپیشل ایس ڈبلیو ایم سمیت دیگر محکموں کے قیام کیلئے بھی خصوصی ہدایت جاری ہے۔پرویز الٰہی پنجاب کے سیلاب زدگان کو بے آسرا چھوڑ کر ان کا ہی پیسہ صرف اپنے آبای شہر پر اس لیے لگا رہے ہیں کہ آیندہ الیکشن جیت سکیں۔
عوام کے پیسے پر ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکہ ڈالا ہے۔اگر پنجاب کے عوام کا پیسہ ان کی حالت بہتر کرنے پر خرچ نہ کیا گیا تو پھر پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔