ملک میں ٹرانس جینڈر ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں :پیر نصیر احمد قادری 


فیروزوالہ( نامہ نگار) تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری کی قیادت میں ٹرانس جینڈر قانون  کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راوی پل پر کارکنوں نے نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری، مفتی علامہ زبیح اللہ قادری، سیٹھ ریاض احمد، امجد بھٹی اور صاحبزادہ  انس نصیر اور دیگر ارکان نے قانون میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ملک میں ٹرانس جینڈر ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

ہم جنس پرستی ، عریانی ، وفحاشی کو فروغ دینے اور خاندانی نظام تباہ کرنے کی مذموم سازش ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت اس قانون کو فوری  واپس لے۔ علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا ٹرانس جینڈر قانون عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں اس بل کو پاس کرنے کے گناہ میں برابر کی شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...