لاہور(سپورٹس رپورٹر+خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے پاکستان اور انگلینڈکے مابین ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی سٹیڈیم میں صفائی اور انکلیوژرز کی واشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔250 سے زائد سینٹری ورکرز اور 18 سے زائد آپریشنل گاڑیاں صفائی انتظامات کیلئے مامور ہیں اور میچز سے قبل تمام انکلیوژر میں واشنگ اور ڈسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ڈپٹی سی ای اوز منیر حسین اور فہد محمود بھی اْن کے ہمراہ تھے۔
ڈی جی ایم آپریشن بلال اشرف نے صفائی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔