پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا مداح ‘کھلاڑیوں میں قدرتی صلاحیت موجود ‘کام کرنے کا منتظر‘بہت زیادہ ٹیلنٹ دیکھا‘کھلاڑی تلاش کرکے نکھارنا ہے 


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012ء کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہنے والے ٹوبی ریڈفورڈ پی سی بی پاتھ وے پروگرام کے تحت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں بیٹرز کی صلاحیتوں اور قدرتی صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انقلابی پاتھ وے کیمپ اپنے آخری ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔ریڈفورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں گورڈن پارسنز (بائولنگ کوچ) جولین ووڈ (پاور ہٹنگ کوچ)، جولین فاؤنٹین (فیلڈنگ کوچ) اور نک ویب (سٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ) کو جوائن کیا۔ پاتھ وے کیمپ کے اختتام پر ٹوبی ریڈفورڈ پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم راولپنڈی رائیڈرز کی باگ ڈور بطورہیڈ کوچ سنبھالیں گے۔ٹوبی ریڈ فورڈ نے کہا ہے کہ امید یہ ہے کہ ہمیں ایک اور بابر اعظم مل جائیگا، ہمیں بہترین کھلاڑی تلاش کرنے ہیں اور پھر انہیں نکھارنا ہے۔ ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا مداح رہا ہوں کیونکہ یہاں کے کھلاڑیوں میں قدرتی صلاحیت اور ذوق ہے۔ میں واقعی پرجوش ہوں اور ان کھلاڑیوں کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ جب سے یہاں آیا ہوںبہت زیادہ ٹیلنٹ دیکھا ہے اور یہ سب کچھ ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے بارے میں ہے۔ جب آپ پاتھ وے پر کام کرتے ہیں، تو یہ سب کچھ کھلاڑیوں کو تیز رفتاری سے آگے لانے کیلئے ہوتا ہے کیونکہ ان میں فطری صلاحیت ہوتی ہے اور آپ انہیں سسٹم کے ذریعے تھوڑی تیزی سے ترقی کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ انہیں تکنیکی طور پر سخت کرنے اور حکمت عملی سے ان کی مدد کرنے اور انہیں مختلف فارمیٹس کیلئے تیار کرنے کے بارے میں ہے۔ دنیا بھر میں کسی بھی سینئر ٹیم کی طاقت اس سے بنتی ہے جو آپ نچلی سطح پر کرتے ہیں۔ اس وقت ہم ان کی بیٹنگ اور پاور ہٹنگ کی مہارتوں پر کام کر رہے ہیں اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ کھلاڑیوں کو اگلے ماہ پاکستان جونیئر لیگ کھیلنی ہے لیکن جب میں واپس آؤں گا تو یہ دوسرے فارمیٹس کیلئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے بارے میں بھی ہو گا۔یہ بیٹرز کو ملک سے باہر کی کنڈیشنز میں بھی اچھا کھیلنے کیلئے تیار کرنے کے بارے میں بھی ہے، مثال کے طور پر جب یہ کھلاڑی انگلینڈ کا سفر کرتے ہیں اور گیند اِدھر اْدھر سوئنگ ہوتی ہے تو وہ مقابلہ کر سکتے ہیں اور جب وہ آسٹریلیا جاتے ہیں تو وہاں بھی باؤنس کو سنبھال سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...