نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سکارف پہننے سے انکار پر امریکی صحافی سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔
ایرانی صدر کی ٹیم نے انٹرویو سے کچھ دیر قبل امریکی صحافی کے سامنے سکارف پہننے کی شرط رکھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔ کرسٹیان امان پور کا مؤقف تھا کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق سکارف پہنتی ہیں‘ لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں۔
ایرانی صدر/ انٹرویو منسوخ
سکارف پہننے سے انکار‘ ایرانی صدر نے امریکی صحافی سے انٹرویو منسوخ کر دیا
Sep 24, 2022