اسرائیلی فوج  کی رام اللہ  میں فائرنگ،فلسطینی نوجوان شہید

رام اللہ(اے پی پی)اسرائیلی فوج نے  مقبوضہ مغربی کنارے  کیشہر  رام اللہ  میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے   کے مطابق  اسرائیلی فوج نے  رام اللہ کے مغربی گائوں  بیت سیرا  میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نوجوان پر اس وقت گولی چلائی جب وہ مبینہ طور پر بیت سیرا کے قریب اسرئیلی آباد کاروں پر  چھری سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، نوجوان کی تاحال  شناخت نہیں ہو سکی۔  اسرائیلی فوج نے  مبینہ طور پر نوجوان کی نعش اپنے قبضے میں لے لی ہے۔
فلسطینی شہید

ای پیپر دی نیشن