پاکستان میں سیلاب،3ہزاراموات کاخدشہ :امریکی سینیٹر

واشنگٹن (این این آئی )سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر  امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیزنے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب سے تقریبا 3000 اموات ہونیکا خدشہ ہے جبکہ 4کروڑپاکستانی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے مرکزی عناصر پر توجہ دی تو تعمیر نوکا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکے گا۔یاد رہے کہ باب میننڈیز اس سے قبل بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دی جانے والی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن