ہائی کورٹ نے لیسکو کو بجلی بلوں پر فکس چارجز کی وصولی سے روک دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز کے خلاف درخواست پر لیسکو کو سرچارج وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔  گلیکسی لیبارٹریز  کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لیسکو نے بغیر نوٹس سرچارج عائد کر دیا ہے۔ استدعا  ہے کہ عدالت لیسکو کو سرچارج ختم کرنے کا حکم دے۔
روک دیا

ای پیپر دی نیشن