لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ نیب کے پر کاٹنے کے بعد کرپٹ مفرور مجرم نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کیلئے میدان میں آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز حکومت نے نوازشریف کو ریلیف دینے کیلئے نیب قوانین میں من مانی ترامیم کیں۔ اپنی اربوں کی چوری بچانے کیلئے اقتدار میں آنے والا پی ڈی ایم ٹولہ محلاتی سازشیں کرکے ملکی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔ شہباز‘ زرداری حکومت جتنے مرضی قانون بدلے‘ ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
سرفراز چیمہ