سید والا: 4 موٹرسائیکل مکینک دوست دریا میں ڈوب گئے‘ 2 جاں بحق

سید والا+ رینالہ خورد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سید والا کے مقام پر دو جوان موٹرسائیکل مکینک راوی کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ان کے 2 ساتھیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ دریائے راوی پل سید والا کے نزدیک 4 موٹرسائیکل مکینک دوست حسیب‘ علی‘ عمر اور بابر  جو رینالہ خورد اور گائوں فائیو ون آر ضلع اوکاڑہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں‘ ہوا والی ٹیوب لیکر دریا میں نہا رہے تھے کہ پانی کے تیز بہائو کے باعث اچانک ہاتھ سے ٹیوب چھوٹ گئی جس کے نتیجہ میں 19 سالہ حسیب اور 16 سالہ علی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھیوں عمر اور بابر کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈوب گئے

ای پیپر دی نیشن