کراچی(کامرس رپورٹر)مشہور فلم اور ٹی وی شخصیات جینیفر اینسٹن، کرس ہیمس ورتھ اور جیریمی کلارکسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمریٹس کے حالیہ برانڈ ایمبیسڈر جیری دی گوز صارفین کو دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئر لائن کے فائدے اور خدمات کا جائزہ لینے اور بہتر انداز سے پرواز کے انتخاب کیلئے مدعو کررہے ہیں۔ستمبر سے یہ عالمی تشہری مہم امریکہ اور یورپ بھر میں اپنے عروج پر ہے جس میں صارفین کو یاد دلایا جارہا ہے کہ ایمریٹس دوران سفر یادگار انداز سے سفر کا تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ، عالمی معیار کا کیبن کریو، علاقائی طور پر مشہور کھانے اور معروف مشروبات شامل ہیں۔ فضاؤں میں سفر کی بہترین خدمات پیش کرنے کے لئے ایمریٹس آن لائن اور ہوم چیک ان آپشنز کے امتزاج کے ذریعے ایئرپورٹ سے آمد و رفت کے لئے شوفر کی سہولت اور شاندار لاؤنجز کے ساتھ متاثر کن انداز سے گراؤنڈ پر سہولیات بھی پیش کرتا ہے-
اس کیمپین کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ گیری نامی گوز (مرغابی) فیصلہ کرتا ہے کہ ایمریٹس کے آرام دہ پریمیم اکانومی کیبن میں بہتر انداز سے سفر کرے، جبکہ اس کے ہجرت کرنے والے پرندے اپنے پروں کے ذریعہ ایک لمبی اور تھکا دینے والی پرواز کے بعد چڑچڑے پن میں چلے جاتے ہیں۔ گیری کو جہاز کی کھڑکی کے باہر اڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جبکہ وہ مزیدار کھانے میں مشغول ہے اور اپنی کشادہ نشست پر بیٹھ کر 13.3 کی ذاتی تفریحی اسکرین پر 'دی گوز، دی بیڈ اینڈ دی اگلی' فلم سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ ایمریٹس میں مارکیٹنگ اینڈ برانڈ کے ایس وی پی رچرڈ بلنگٹن نے کہا، ''ہم اپنے برانڈ ایمبیسڈرز میں جس طرح کی خصوصیات تلاش کرتے ہیں، اسی لحاظ سے ہم اپنا پروں کو بھی پھیلا رہے ہیں۔گیری ایک سمجھدار مسافر ہے جو جانتا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے اور وہ کہاں جانا چاہتا ہے- لیکن وہ بضد ہے کہ وہ یہ کام اسٹائل میں کرے گا، جس میں آرام و تعیش کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے رواں انداز کے سفر کے تجربے کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ اگلی بار اس کے دوست بہتر پرواز کا انتخاب کریں گے۔''