مانڈیلیزنے انوائرمینٹل ایکسی لینس ایوارڈ اپنے نام کرلیا 


کراچی(کامرس رپورٹر)مانڈلیز پاکستان نے اپنے آپریشنز میں ماحول دوست اقدامات کی بدولت نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) پاکستان کا انوائرمینٹل ایکسی لینس ایوارڈ 2022 جیت لیا ہے ۔ یہ اعزاز ان کاروباری اداروں کو پیش کیا جاتا ہے جو اپنی کام کی جگہوں پر ماحولیات کے مقامی اور بین الاقوامی معیارات کے موثر نفاذ کیلئے سرگرم ہیں۔ این ایف ای ایچ کی جیوری کے محتاط جائزے کے بعد مانڈیلیز پا کستان کے حب پلانٹ کو فاتح قرار دیا گیا۔اس حوالے سے کراچی میں 19 ویں سالانہ ماحولیاتی ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز ان کاروباری اداروں کو پیش کیا جاتا ہے جو ماحول دوست آپریشنز کے فروغ میں قابل ذکر خدمات ادا کرتے ہیں۔ اس اعزاز کے حصول کے لئے مانڈیلیز پاکستان کا 200 سے زائد کمپنیوں سے مقابلہ رہا ۔ مانڈیلیز کی ماحولیاتی اثرات سے متعلق کاوشوں کی جانچ پڑتال این ایف ای ایچ آڈیٹرز کے ایک پینل نے مسلسل بہتری کی بنیاد پر کی۔ این ایف ای ایچ آڈیٹرز کے خصوصی پینل نے ماحولیاتی اثرات سے متعلق مسلسل بہتر اقدامات کی بنیاد پر مانڈیلیز پاکستان کے حب پلانٹ کا اس اعزاز کے لئے انتخاب کیا۔اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے مانڈیلیز پاکستان کے ترجمان نے کہا، ''مانڈیلیز پاکستان میں ماحولیات کا تحفظ اور پائیداری ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم مسلسل اپنے کاروباری امور کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے ماحول میں موجود نقصان دہ اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس سال انوائرمینٹل ایکسی لینس ایوارڈ کا حصول ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جس سے ہمیں مزید اقدامات کی ترغیب ملے گی۔''مانڈیلیز پاکستان جنگلات کی حفاظت ، کچرے میں کمی ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے خاتمے اور پانی کے تحفظ کیلئے فعال انداز سے ایسے اقدامات کا آغاز کر رہا ہے جن کا مقصد اپنے آپریشنز سے ماحولیات کو درپیش خطرات میں کمی لانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن