کشتی میں خواتین، بچوں سمیت 150 لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری شامل تھے، 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا 


کشتی میں خواتین، بچوں سمیت 150 لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری شامل تھے، 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا 
دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...