بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 26 ماہ قیدکی سزا 


 کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 26 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف مارچ 2021 میں سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے کم عمر بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی فیملی کو بھی ارسال کی تھیں۔ ملزم بچی کے اہلخانہ کو ہراساں کرکے بھتہ طلب کررہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن