محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے کارکنوں کا احتجاج

سرینگر‘ جموں ( کے پی آئی‘ اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی قبضےوالے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ملازمین نے جموں کے علاقے تریگکوٹہ نگر میں بھارتہی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایچ ای کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین خود کومستقل کرنے اور زیرالتوا تنخواہو کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے زیرقبضہ کشمیر میںاحتجاج کر رہے کشمیری پنڈت ملازموں کی تنخواہیں روک دی ہیں۔ کشمیری پنڈت ملازمین آل مائیگرنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر (AMEAK) کے بینرتلے گزشتہ 133 دن سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں اور جموں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جموں کے راجوری ضلع مدیں سڑک کے ایک حادثے میں 8 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹیکسی کیب جو راجوری سے بفلز کی جانب جا رہی تھی‘ مہوڑ موڑ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی۔ گاڑی کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن