احمد پور سیال (نمائندہ نوائے وقت )سول جج اسد اللہ خان خٹک نے آئل پائپ لائن چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالقادر کو 7 سال قید بامشقت اور 30 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔جرمانہ کی عدم آدائیگی کی صورت میں ساڑھے 3 سال مزید قید بامشقت ہو گی۔ملزمفیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گیا۔جس پر معزز عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔