احمد پور سیال (نمائندہ نوائے وقت )سول جج اسد اللہ خان خٹک نے آئل پائپ لائن چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالقادر کو 7 سال قید بامشقت اور 30 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔جرمانہ کی عدم آدائیگی کی صورت میں ساڑھے 3 سال مزید قید بامشقت ہو گی۔ملزمفیصلہ سنتے ہی عدالت سے فرار ہو گیا۔جس پر معزز عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔
آئل پائپ لائن چوری کیس ملزم سزا سنتے ہی فرار
Sep 24, 2022