کلروالی(نامہ نگار ) تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بیربند اول بستی جھبیل میں دو ہمسائیوں کے درمیان کھیلتے ہوئے تو تکار ہو گئی جس پر ملزم عامر آصف اور امر جھبیل نے گھر گھس کر بہن بھائی محمد شہزاد اور مہناز بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر پھاڑ دیے جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے دوسری طرف مقامی پولیس سیاسی دباؤ میں آ کر مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے متاثرین بہن بھائی کی والدہ بی بی نے اعلیٰ حکام سے مدد کی درخواست کی ہے۔
ہمسائیوں میں دوران کھیل جھگڑا، مسلح افراد کا گھر گھس کر بہن بھائی پر تشدد
Sep 24, 2022