گگو منڈی(نامہ نگار) منشیات فروش عقیل عرف کھیلا کو تھانہ گگو منڈی کی پولیس نے چار روز قبل گرفتار کر لیا لیکن اگلے ہی دن ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی کا تبادلہ ہو گیا اور نئے ایس ایچ او نے ابھی حاضری نہیں کی تھی کہ ایس ایچ او کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محرر نے بھاری رشوت وصول کر کے ملزم عقیل عرف کھیلا کو چھوڑ دیا اس کی تفصیل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آر پی او ملتان راجہ رفعت مختار نے ڈی پی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کی لیکن تاحال پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی۔
منشیات فروش کو رشوت کے بدلے رہائی، آر پی او ملتان کے نوٹس پر کاروائی نہ ہو سکی
Sep 24, 2022