شاہجمال (نامہ نگار)موضع کچہ کینجھر کے رہائشی نوجوان مبین نے بتایا کہ دوماہ قبل علاقہ کے بااثر افراد نے اسے درخت سے باندھ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تشدد کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی بعد ازاں اس کی دو ایکڑ سے زائد فصل چاول بھی اجاڑ ڈالی جس کی شکایت پولیس کو کی جس پر اجڑی فصل کی ویڈیو بنا کر اے ایس آئی رانا نوازچلا گیا کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے ملزم پارٹی پر تشدد کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ایک ملزم گرفتار ہے جبکہ دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں تحظ فراہم کیاجائے۔