کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی پہلوان  کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا


لاہور (یواین پی) کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی۔ علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر م¶قف دینے کا موقع ملے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور پاکستان سے میڈل واپس بھی لے لیا جائے گا۔    

ای پیپر دی نیشن