سپیشل چلڈرن امپاورمنٹ ایکٹ پر عملدر آمد کیلئے فریقین کو مراسلہ ارسال 

Sep 24, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سپیشل چلڈرن امپاورمنٹ ایکٹ 2021 پر عملدر آمد کرانے کا معاملہ،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق نے تمام فریقین کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔صدر ، وزیراعظم‘ گورنر پنجاب، سیکرٹری وزیر قانون کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں دوران سماعت بل کا ڈرافٹ فائنل ہوگیا ہے۔

 اور اس کو اسمبلی میں پیش کرنا تھا ۔ تمام فریقین کو اس ایکٹ پر قانو ن سازی کیلئے ہدایت کی گئی ہے تاہم نو ماہ گزر جانے کے بعد بھی پنجاب حکومت سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے قانون نافذ نہیں کروا سکی ہے ۔ اگر قانون سازی نہ کی گئی تو توہین عدالت کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت سیکشن 3 کے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا ۔سپیشل بچوں کی رجسٹریشن سمیت دیگر مسائل ابھی تک حل نہ ہوسکے ہیں۔

مزیدخبریں